Umeed ki Kiran
By: Aneeta Yaqoob
-
Rs 1,260.00
- Rs 1,400.00
- 10%
You save Rs 140.00.
Due to constant currency fluctuation, prices are subject to change with or without notice.
محترمہ انیتا یعقوب کی یہ تصنیف امید کی کرن جو کہ ایک سیلف ہیلپ بک ہے۔ شخصی تعمیر کے موضوعات پر لکھے جانے والی اردو زبان کی کتابوں میں ایک نہایت قابل قدر اضافہ ہے۔ یہ کتاب ان لوگوں کے لیے ہے جو خود کو اور اپنی زندگی کے مقاصد کو جاننا چاہتے ہیں یا پہچان چکے ہیں ان کے لیے یہ کتاب ایک مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے کیونکہ اپنا مقصد پہچان لینے کے بعد انسان کی جستجو اور لگن اسے جلد از جلد پالینے کی ہوتی ہے اور ہم سب انسان اپنی زندگی کے مقاصد کو جلد کامیابی سے پالینے کی جستجو میں ہی تو سر گرداں رہتے ہیں۔ اہداف اور مقاصد کے تعین کر لینے کے بعد ان کے حصول میں سب سے بڑی رکاوٹ ہماری اندرونی مشکلات ہوتی ہے۔ اس لیے یہ کتاب ہمیں زندگی میں پر امید رہنے کا ہنر سکھاتی ہے۔ محترمہ انیتا یعقوب نے انتہائی سادہ اور موثر انداز سے زندگی کو گزارنے کی اور شخصی تعمیر حاصل کرنے کی ایسے قابل عمل طریقے قارئین کے لیے پیش کیسے ہیں جن کو اپنا کر ہم اپنی زندگی کو کامیاب، خوشحال، پر سکون اور آسان بنا سکتے ہیں کتاب کی خوبصورتی یہ ہے کہ قاری کو پتہ بھی نہیں چلتا اور پڑھتے پڑھتے اس کی خود اعتمادی اور عزت نفس میں اضافہ ہونے لگتاہے اور اس کی امید یقین میں بدلنے لگتی ہے۔
محترمہ انیتا یعقوب ایک ماہر نفسیات ہیں اور اس کے علاوہ این ایل پی ہپناسس اور مائنڈ سائنس کی دیگر تھیراپی کے ذریعے ایک ہیلپر کو نسلر اور ٹرینز کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ گہری دلچسپی اور گہرے دلی جذبے کے تحت مختلف پس منظر کے لوگوں کی ذہنی، جسمانی، جذباتی اور مالی طور پر اپنی زندگیوں کو بدلنے میں ان کی مدد فراہم کر رہی ہیں۔ ان کی یہ کتاب امید کی کرن پاکستان میں اردو زبان کی پہلی نہایت آسان اور منفرد سیلف ہیلپ بک ہے۔ جس کے ذریعے طلباء، والدین، ٹیچر ، ٹریز ، ذہنی اور جسمانی معالج اور کاروباری افراد، ذہنی مسائل میں الجھے لوگوں کے لئے انتہائی موثر ، جدید اور آسان الفاظوں پر مبنی مضامین فراہم کیے گئے ہیں۔ اس کتاب کا مقصد لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا ہے تاکہ وہ اپنے تعلقات کو بہتر بناسکیں اور زندگی میں کامیابی، خوشی اور سکون حاصل کر سکیں اور اپنی ذہنی طاقت کو بڑھا کر اپنی صلاحیتوں کا موثر طریقے سے استعمال کر سکیں۔

No similar books from this author available at the moment.