Che Guevara Ki Diary
By: Che Guevara
-
Rs 576.00
- Rs 640.00
- 10%
You save Rs 64.00.
Due to constant currency fluctuation, prices are subject to change with or without notice.
زیرنظر کتاب انقلابی لیڈر چی گویرا کی یادداشتوں پر مشتمل ہے۔ چی گویرا،ارجنٹینا کے انقلابی لیڈر تھے۔ وہ 14 مئی 1928 ءکو ارجنٹائن میں پیدا ہوئے۔ اپنی نوجوانی سے ہی وہ کتب بینی کے شوقین تھے، ان کے گھر میں تین ہزار سے زائد کتابوں پر مشتمل ذخیرہ تھا۔
چی بنیادی طور پر میڈیکل کے طالب علم تھے، تعلیمی کیرئیر کے دوران ہی ان میں سیاحت کا شوق پیدا ہوا اور 1950ءسے 1953ءتک انہوں نے تین بار سارے جنوبی امریکہ کی سیاحت کی۔ تینوں بار انہوں نے متعد ممالک کے سفر کیے جن میں چلی ، پیرو ، ایکواڈور ، کولمبیا ، وینزویلا ، پانامہ ، برازیل ، بولیویا اور کیوبا شامل ہیں۔ان سفروں پر کئی کتابیںاور خود ان کی یاداشتیں شائع ہو چکی ہیں۔ان سفروں کے دوران چی کے مشاہدے میں جہاں بے پناہ اضافہ ہوا، وہیں جب وہ دیہات اور چھوٹے چھوٹے شہروں اور قصبوں سے گزرے تو وہاں کے رہنے والے باشندوں کی حالت زار، غربت اور بھوک اور بیماریوں نے ان کی آنکھیں کھول دیں۔ وہ غریبوں کے لیے بہت حساس دل رکھتے تھے اوراس مشاہدے سے اس نتیجے پر پہنچے کہ تقریباً تمام جنوبی امریکہ اس وقت کٹھ پتلی حکمرانوں کے زیر تسلط ہے، اور ان کی آڑ میں سرمایہ داری نظام یہاں جڑ پکڑ رہا ہے جس کے پیچھے کوئی اور نہیں بلکہ خود امریکہ ہے۔وہ اچھی طرح جانتے تھے کہ یہ دونوں یعنی سرمایہ دارانہ نظام اور اس کا سرپرست امریکہ کبھی بھی غریبوں کے دوست نہیں ہوسکتے اور ان کی تسلط سے اس خطے کو آزاد کرانے کے لیے انہیں اپنی تعلیم چھوڑ کر انقلابی راہ اپنانا پڑے گی۔
چی گویرا نے لاطینی امریکہ میں انقلابات کی قیادت کی۔ اسی بنیاد پر تیسری دنیا کے ممالک میں اُن کو ایک ہیرو کے طور پر جانا اور مانا گیا۔ وہ دنیا میں طبقاتی نظام کے خاتمے اور سوشلسٹ انقلاب کی ایک لازوال شناخت رکھتے ہیں۔ انہوں نے بولیویا میں سوشلسٹ انقلاب کی قیادت کرتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا۔ امریکی سی آئی اے نے اُن کو جسمانی طور پر تو ختم کردیا لیکن اُن کا نظریہ اور جدوجہد دنیا کے محکوم لوگوں کے لیے ایک امید بن کر ہمیشہ کے لیے ہوگئے۔ آج بھی چی گویرا، دنیا میں ایک مقبول ترین شخصیت کے طور پر اپنی حیثیت اور مقام رکھتے ہیں۔