Processing Order Please Wait

Once the process is finished,
you will be automatically
redirected to the order confirmation page.

Spend PKR 10,000+ to get free shipping and a PKR 500 cashback VOUCHER for your next order! Use Coupon Code

CASHBACK

cart-icon

Istanbul - Dastanon Ka Shehr

Istanbul - Dastanon Ka Shehr

Istanbul - Dastanon Ka Shehr

By: Mario Levi


Publication Date:
Jan, 01 2015
Binding:
Hard Back
Availability :
In Stock
  • Rs 1,040.00

  • Rs 1,600.00
  • Ex Tax :Rs 1,040.00
  • Price in loyalty points :1520

You saved Rs 560.00.

Due to constant currency fluctuation, prices are subject to change with or without notice.

Read More Details

ماریولیوی ،مایہ ناز ترک ادیب ہیں۔ İstanbul Bir Masaldı ان کا وہ پہلا ناول تھا جس کا انگریزی میں  "Istanbul was a Fairy Tale" کے نام سے ترجمہ ہوا۔2000ء میں اسے ترکی کے اعلیٰ ادبی اعزاز، یونس نادی ایوارڈ سے نوازا گیا۔اب اس کا اردو میں ’’استنبول، داستانوں کا شہر‘‘ کے نام سے ترجمہ شائع کیا گیاہے۔  ماریو لیوی کا کہنا ہے کہ استنبول تارکینِ وطن کا رنگارنگ شہر ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ایک تاریخی اور روایتی شہر بھی۔ ان کا کہنا ہے کہ استنبول میں زندگی کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا، اس کا صرف تجربہ کیا جاسکتا ہے۔ اس ناول کا مرکزی کردار خود استنبول کا شہر ہے۔
’’استنبول، داستانوں کا شہر‘‘ 1920ء سے 1980ء کے دوران استنبول میں بسنے والے یہودیوں کی تین نسلوں کی داستان ہے۔ استنبول ان کا واحد گھر ہے اور اس کے باوجود وہاں بھی وہ باقی دنیا سے الگ تھلگ، اجنبیوں کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ اس کے عینی شاہد اور حامی، داستان گو کے طور پر ماریو لیوی نے ان بہت سے کرداروں کی کہانیوں، پنہاں خوابوں، خواہشوں، سرگوشیوں میں سنائی گئی داستانوں کو تحریر کیا ہے، زندگی کے معانی تلاش کرتے مرد، محبت میں ہاری عورتیں، یہودی، غیرملکی، اَن گنت کردار ، جن میں سے ہر کوئی بیسویں صدی میں اپنی بقا کے لیے کوشاں ہے۔ماریو لیوی نے اس ناول کی صورت میں ان کرداروں اور کہانیوںکا ایک اعلیٰ موزیک تخلیق کیا ہے۔ان کے کردار عام ہیں، جو محبت کرتے ہیں، گناہ کرتے ہیں، حالات سے فرار حاصل کرتے ہیں، مرتے ہیں،اور اس داستان کا انجام قسمت لکھتی ہے۔ اپنے منفرد اور غنائی طرزِبیان میں ماریولیوی نے داستانوں کے شہر استنبول اور اس کی گزری گُم شدہ داستانوں کو قلم بند کیا ہے۔