Processing Order Please Wait

Once the process is finished,
you will be automatically
redirected to the order confirmation page.

11.11 SALE is LIVE up to 90% off!

SHOP NOW

cart-icon

Fiction se Mukalma

Fiction se Mukalma

Fiction se Mukalma

By: Iqbal Khursheed


Publication Date:
Oct, 01 2022
Binding:
Hard Back
Availability :
In Stock
  • Rs 910.00

  • Rs 1,400.00
  • Ex Tax :Rs 910.00
  • Price in loyalty points :1400

You saved Rs 490.00.

Due to constant currency fluctuation, prices are subject to change with or without notice.

Read More Details


اس کتاب میں جہاں آپ انتظار حسین، عبداللہ حسین،اسد محمد خاں، مستنصر حسین تارڑ، حسن منظر، فہمیدہ ریاض، انور سجاد سے لے کر مرزا اطہر بیگ، آصف فرخی،محمد حنیف، خالد جاوید،اخلاق احمد، اے خیام اور آمنہ مفتی تک ایسے لکھنے والوں کے خیالات پڑھیں گے، جنہوں نے فکشن نگاری میں کچھ الگ سا کرکے نام کمایا ہے، وہیں آپ کی ملاقات اُس اقبال خورشید سے بھی ہو گی، جو انٹرویو کے فن کی نزاکتوں کو سمجھتا ہے، فکشن کے بھیدوں تک رسائی رکھتا ہے، اور تخلیق کاروں کی عام ڈگر سے ہٹی ہوئی اس شخصیت کو سامنے لے آتا ہے، جو بالعموم نظروں سے اوجھل رہتی ہے۔ یوں یہ کتاب محض انٹرویوز کی کتاب نہیں رہتی، فکشن لکھنے کی تاہنگ رکھنے والوں کے لیے ایک راہ نماکتاب بھی ہو گئی ہے۔

ایک نثرنگار کی پرکھ تب ہی ممکن ہے، اگر آپ نے اُسے مکمل وابستگی سے پڑھ رکھا ہو۔ آپ اس کے ادبی قد و قامت سے واقف ہوں اور اسے قابل احترام سمجھتے ہوں۔ علاوہ ازیں آپ خود قابل توجہ اور بھرپور نثر لکھنے کی تخلیقی لیاقت رکھتے ہوں۔ اقبال خورشید میں یہ سب چراغ روشن ہیں۔