Bint e Dahir
Bint e Dahir
By:
-
Rs 1,080.00
- Rs 1,200.00
- Ex Tax :Rs 1,080.00
- Price in loyalty points :1200
You saved Rs 120.00.
Due to constant currency fluctuation, prices are subject to change with or without notice.
عموماً کہا جاتا ہے کہ تاریخ ہمیشہ فاتح لکھتے ہیں لیکن زیر نظر ناول میں مصنف نے مفتوح کی کہانی بیان کرنے کوشش کی ہے۔ نیز بنتِ داہر محض راجہ داہر، حجاج بن یوسف، محمد بن قاسم اور خلیفة المسلمین کے گرد نہیں گھومتا۔ بلکہ اس ناول کے ذریعے صدیوں پر پھیلی متنازعہ تاریخ کو فکشن میں بیان کر کے عام قاری کے لیے زُود ہضم بنا دیا گیا ہے۔ بنت داہر ریاستی بیانیے کے برعکس سندھ کی متبادل تاریخ ہے۔ جو گو کہ چچ نامہ کی طرح شاید رقم تو نہیں ہوئی لیکن صدیوں سے باشندگان سندھ کی یاداشتوں میں محفوظ ہے۔ یہ ناول دراصل ایک علمی بحث کا آغاز ہے، جو بہت سے تاریخی حقائق اور پہلوؤں کے از سر نو جائزے میں معاون ثابت ہوگی۔ سو اگر آپ ایک عمدہ کتاب کی تلاش میں ہیں تو بنت داہر یقیناً آپ ہی کے لیے ہے۔