معروف ادیب دانش ور اور فلسفی مربی احمد جاوید (پ 1954) بھارت کے معروف شہر الہ آبادمیں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم کراچی میں حاصل کی۔ بہائو الدین زکریا یونی ورسٹی ملتان سے ایم اے اردو کیا۔ 1985 میں اقبال اکیڈمی جوائن کی اور ڈائریکٹر کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے، اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن رہے۔
تصوف، فلسفہ، شعر و سخن اور ادب پر ان کی گہری نظر ہے۔ ترک رزائل، تزکیہ و تصوف پر ان کی کتاب بہت معروف ہے۔ "سرہانے میر کے" اور مختلف علمی موضوعات پر لکھے گئے مضامین کے کئی مجمعے شایع ہوچکے اور بہت سے زیرترتیب ہیں۔ شاعری کا مجموعہ "تقریباََ" حال ہی میں شایع ہوا۔